رسائی کے لنکس

logo-print

شمالی آئرلینڈ میں کار بم دھماکا


شمالی آئرلینڈ میں کار بم دھماکا

شمالی آئرلینڈ کے علاقے لندن ڈیری میں ایک مارکیٹ کے باہر منگل کو علی الصباح ایک کار بم دھماکا ہوا لیکن اس میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کو دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل اس کی اطلاع مل گئی تھی جس کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شمالی آئرلینڈ میں برطانوی حکمرانی اور یہاں بر سراقتدار اعتدال پسند کیتھولکس اور پروٹیسٹنٹس کے مخالف قوم پرست گروپوں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں حالیہ مہینوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG