رسائی کے لنکس

خفیہ عراقی جیل میں اذیت رسانی کا الزام


خفیہ عراقی جیل میں اذیت رسانی کا الزام
خفیہ عراقی جیل میں اذیت رسانی کا الزام

انسانی حقوق کی ایک ممتاز تنظیم نے کہا ہے کہ بغداد کے ایک خفیہ جیل میں عراقی قیدیوں کو باقاعدگی کے ساتھ اذیّتوں کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ یا ایچ آر ڈبلیو نے منگل کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو تازہ ہوا سے محروم رکھا گیا، انہیں بجلی کے جھٹکے دیے گئے، زودب کیا گیا اور اُن پر جنسی تشدّد کیا گیا۔

ایچ آر ڈبلیو کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 42 ایسے آدمیوں کو انٹرویو کیا تھا، جو اُن 300 قیدیوں میں شامل تھے ، جنہیں خفیہ جیل کا راز فاش ہوجانے کے بعد دوسرے مقامات میں منتقل کیا گیا تھا۔اُس خفیہ قید خانے کو اب بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں پر دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

امریکہ میں قائم تنظیم نے عراقی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اذیّت رسانی کے دعووں کی چھان بین کریں اور اُس نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ اذیّت رسانی میں ملوّث حکومت اور سکیورٹی کے تمام عہدے داروں پر مقدمے چلائے جائیں۔

XS
SM
MD
LG