رسائی کے لنکس

عراق: خود کش کار بم حملہ، دو اعلیٰ فوجی عہدیدار ہلاک


فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کی دسویں ڈویژن کے سربراہ بریگیڈیر عبدالمغید بھی شامل ہیں۔

عراق میں ایک خود کش کار بم حملے میں فوج کے دو اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہو گئے ہیں۔

شدت پسند گروپ داعش سے منسلک ایک حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے اس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔

عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو داعش کے زیر کنٹر ول علاقے رمادی کے شمال میں پیش آیا۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں بغداد نواز فورسز گزشتہ کئی ماہ سے عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کی دسویں ڈویژن کے سربراہ بریگیڈیر عبدالمغید بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں متعدد دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے تاہم ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

امریکہ کی قیادت میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کی مدد سے عراقی فورسز داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کامیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں جن میں انھیں کسی حد تک کامیابی بھی ہوئی لیکن اب بھی شدت پسند گروپ کی طرف سے انھیں مزاحمت کا سامنا ہے۔

برطانیہ میں قائم سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سنی عسکریت پسندوں نے شمالی شام میں حکومت مخالف باغیوں سے پانچ دیہات کا قبضہ چھین لیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ جن دیہاتوں پر قبضہ کیا گیا ہے وہ حلب کے صوبے میں واقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG