رسائی کے لنکس

عراق: داعش نے رمادی پر جھنڈا لہرا دیا


رمادی
رمادی

شہر کے وسط میں گھسنے کے لیے، دولت اسلامیہ کے مسلح جنگجوؤں نے رات بھر بم حملے جاری رکھے۔۔۔ عراقی پارلیمان کے ایک رُکن نے ’وائس آف امریکہ‘ کی ’کُرد سروس‘ کو بتایا ہے کہ ابھی داعش پورے شہر پر کنٹرول نہیں کر پائی

داعش کے شدت پسندوں نےجمعے کے روز رمادی کے عراقی شہر میں ایک مقامی سرکاری احاطے پہ قبضہ کرلیا ہے، اور یوں، صوبہٴ انبار کے دارالحکومت پر سیاہ رنگ کا اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے۔

تاہم، عراقی پارلیمان کے ایک رُکن نے ’وائس آف امریکہ‘ کی ’کُرد سروس‘ کو بتایا ہے کہ ابھی داعش کا پورے شہر پر کنٹرول نہیں ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی رمادی میں فوجی کمان کا مرکز ابھی دفاعی پوزیشن میں ہے۔

شہر کے وسط میں گھسنے کے لیے، دولت اسلامیہ کے مسلح جنگجوؤں نے رات بھر بم حملے جاری رکھے۔

اس حملے کے نتیجے میں سرکاری افواج کو ایک دھچکا لگا ہے، جو شدت پسندوں کے ساتھ کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں، جن پر داعش کے شدت پسندوں نے قبضہ جما لیا تھا۔ اس سال کے اوائل میں سرکاری افواج نے باغیوں سے تکریت کا قبضہ چھڑا لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG