رسائی کے لنکس

داعش نے 800 عراقیوں کے سر قلم کیے: اطلاعات


ایک کرد بچہ
ایک کرد بچہ

سکیورٹی پر مامور عراقی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ بغداد کے مغرب میں داعش کی پیش قدمی کی مزاحمت کرنے پر سنی ’البو نمر‘ قبیلے کے 150 افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے بعد، رمادی شہر کے قریب ایک اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا

عراقی حکام نے الزام لگایا ہے کہ اِس ہفتے داعش کے شدت پسندوں نے 200 سے زائد افراد کے سر قلم کردیے ہیں، جِن کا جرم یہ تھا کہ اُنھوں نے باغیوں کی طرف سے اپنے علاقے پر قبضہ کیے جانے کی مخالفت کی تھی، جب کہ امریکہ کے حقوقِ انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ جون میں اِن جہادیوں نے جیل میں بند 600 قیدیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

سکیورٹی پر مامور عراقی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ بغداد کے مغرب میں داعش کی پیش قدمی کی مزاحمت کرنے پر سنی ’البو نمر‘ قبیلے کے 150 افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے بعد، رمادی شہر کے قریب ایک اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا۔ دیگر 70 سے زائد افراد کو ہیت کے قصبے کے قریب ہلاک کرکے پھینک دیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو، جو خود بھی سنی ہیں، کہا ہے کہ پھانسی دینے کا عمل داعش کے عسکریت پسندوں کی مخالفت کی سزا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، امریکہ میں قائم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے بتایا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے 10 جون کو موصل کے شمالی عراقی شہر کے باہر، بدوش کے قیدخانے کے اندر تقریباً 600 قیدیوں کے سر قلم کر دیے تھے۔

حقوق انسانی کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے سنی اور شیعہ قیدیوں کو علیحدہ کھڑا کیا اور پھر اِن شیعہ حضرات کو ایک گڑھے کے سامنے سر جھکا کر کھڑا ہونے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد اُن پر رائفلوں اور نیم خودکار ہتھیاروں سے گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ روداد اُن 15 قیدیوں نے بتائی ہے جو اِس قتل ِعام میں زندہ بچ گئے تھے۔ اُنھوں نے ظاہر کیا کہ وہ مرچکے ہیں۔ چونکہ شدت پسندوں کے پاس گولیاں ختم ہوگئی تھیں، وہ اُنھیں وہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے اس اجتماعی قتل عام کی دردناک تفصیل موصول ہوئی ہے، جو اس شدت پسند گروپ کی سفاکانہ حرکات پر دلالت کرتی ہیں۔

دریں اثنا، عراقی کُرد پیش مرگہ کے جنگجوؤں کی پہلی کھیپ شام کے شہر کوبانی پہنچ چکی ہے، جو ترک سرحد کے ساتھ جنوبی کے قصبے پر قبضے کے حصول کی جنگ میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف شامی کردوں کی مدد کرے گی۔

XS
SM
MD
LG