رسائی کے لنکس

سانحہ اسلام آباد: مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی


واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم ’یونائیٹڈ بلوچ آرمی‘ نے قبول کی ہے، جس کے ترجمان فرید بلوچ نے بتایا کہ دھماکا بلوچستان میں جاری آپریشن کے رد عمل میں کیا گیا

دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی۔ 11 میں واقع سبزی منڈی میں بدھ کی صبح ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ واقعہ کی ذمے داری ایک کالعدم تنظیم’یونائیٹڈ بلوچ آرمی‘ نے قبول کی ہے۔

کی فروٹ مارکیٹ میں بدھ کی صبح ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ واقعہ کی ذمے داری ایک کالعدم تنظیم’یونائیٹڈ بلوچ آرمی‘ نے قبول کی ہے۔

پولیس نے فروٹ منڈی کے اطراف رات گئے تک سرچ آپریشن کیا اور 30سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی چینلز نے پولیس کے حوالے سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ان میں آئی 10، آئی 11 اور سبزی منڈی کے اردگرد واقع کچی بستیاں شامل ہیں۔

پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی اور کچھ زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کئے۔

واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم ’یونائیٹڈ بلوچ آرمی‘ نے قبول کی ہے، جس کے ترجمان فرید بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا بلوچستان میں جاری آپریشن کے رد عمل میں کیا گیا۔

اسی تنظیم نے گزشتہ روز سبی میں ہونے والے ٹرین حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
XS
SM
MD
LG