رسائی کے لنکس

پولنگ سٹیشن پر تصاد م ایک ہلاک


پولنگ سٹیشن پر تصاد م ایک ہلاک
پولنگ سٹیشن پر تصاد م ایک ہلاک

انتخابات پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص نشست پر ہو رہے تھے جس پر مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان تھا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی ایک خالی نشست پر اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولنگ سٹیشن پر مخالف سیاسی دھڑوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

انتخابات پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص نشست پر ہو رہے تھے جس پر مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان تھا جن کا تعلق پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے ہے جو اس وقت مظفر آباد میں برسر اقتدار ہے۔

مرنے والے شخص کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG