رسائی کے لنکس

پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی پہلی شکست


اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لوک رونکی نے 37 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لوک رونکی نے 37 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے 15 ویں میچ میںاوپنرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوباآسانی8وکٹوں سے ہرادیا۔ ایونٹ میں کراچی کی کنگز کی یہ پہلی شکست ہے۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوںکے نقصان پر 153رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 2وکٹیں گنواکر 17اعشار 2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ رونکی نے برق رفتار 71رنز بنائے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ کراچی کنگز کی طرف سے خرم منظور اور ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا۔

اسلام آباد کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور محمد سمیع نے دوسرے ہی اوور میں4 رنز پر ڈینلی کو کلین بولڈ کردیا۔

نئے بیٹسمین بابر اعظم نے خرم منظور کے ساتھ مل کر پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، پھر دونوں بیٹسمینوں نے آزادانہ اسٹروک کھیلےاور دوسری وکٹ کی شراکت میں شاندار 101رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ خرم منظور 41گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

انگرام صرف ایک رن بناکر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم بھی 55رنز پر ہمت ہار گئے اور حسین طلعت کی گیند پر آصف علی کو کیچ تھمادیا۔

روی بوپارا8رنز بناکر سنگل رن کو ڈبل کرنے کی کوشش میںوکٹ گنوابیٹھےجبکہ عماد وسیم کو فہیم اشرف نے 10رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

یوں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 153رنز بناسکی، محمد رضوان نے 9گیندوں پر 21رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف نے تین جبکہ محمد سمیع اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز رونکی اور ڈومینی نے ہدف کا تعاقب دھواں دار بیٹنگ کے ساتھ کیا اور کسی بھی بولر کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا،رونکی نے صرف 23گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سےبرق رفتار نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں بیٹسمینوں نے پاور پلے میں 10اعشاریہ 16 کی اوسط سے 61 رنز بنائے۔

بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ دونوں بیٹسمین ہی میچ ختم کرکے باہر آئیں گے لیکن جب اسکور 104رنز پر پہنچا تو نئے بولر محمد عرفان نے اپنے پہلے ہی اوور میں کو آؤٹ کردیا، رونکی نے 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے۔

حسین طلعت صرف 8رنز بناسکے۔جے پی ڈومینی اور نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی نے مزید کوئی وکٹ گنوائے 18اوور میں اسکور پورا کرلیا۔ ڈومینی 43 اور آصف علی 25رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایونٹ میں اب تک تمام ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیل چکی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 7، 7، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6، 6 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4پوائنٹس ہیںجبکہ لاہور قلندر نے تاحال اپنے دو پوائنٹس کی منتظر ہے۔

پیر کو کوئی میچ نہیںہوگا، منگل کو صرف ایک میچ کھیلاجائے گا جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی.

XS
SM
MD
LG