رسائی کے لنکس

اسلامک رلیف: قدرتی آفات کے متاثرین اور یتیموں کی امداد کے لیے کوشاں


اسلامک رلیف: قدرتی آفات کے متاثرین اور یتیموں کی امداد کے لیے کوشاں
اسلامک رلیف: قدرتی آفات کے متاثرین اور یتیموں کی امداد کے لیے کوشاں

امریکہ کی ’اسلامک رلیف‘ رفاحی تنظیم قدرتی آفات کے متاثرین اور یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے قابلِ قدر کام انجام دے رہی ہے، جِس میں امریکی کمیونٹی کے علاوہ، پاکستان میں ضرورتمندوں کی مدد کرنا شامل ہے۔

ڈاکٹر مجاہد غازی
ڈاکٹر مجاہد غازی

ڈاکٹر مجاہد غازی تنظیم کے مڈویسٹ کے لیے رابطہ کار ہیں اور شکاگو میں کمیونٹی کےلیے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ ’وائس آف امریکہ ‘سے گفتگو میں اُنھوں نے بتایا کہ دنیا میں جہاں کہیں قدرتی آفات آتی ہیں، اسلامک رلیف کی ٹیمیں مدد کو پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔

اِس حوالے سے اُنھوں میں امریکہ میں قطرینہ اور رواں سال آنے والے سیلابوں ، اور پچھلے سال پاکستان میں آنے والے سیلابوں کا حوالہ دیا، جِن میں، اُن کے بقول، اسلامک رلیف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

پاکستان میں پچھلے سال کی سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئےاُنھوں نے کہا کہ متاثرین کی آبادکاری کا معاملہ ابھی تک جاری ہے، جِس کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر غازی نے بتایا کہ اسلامک رلیف تباہ ہونے والے دیہات میں آبادکاری کے علاوہ دیکھ بھال ، ترقی، علاج معالجے اور بچوں کی تعلیم کے منصوبوں میں امداد کر رہی ہے۔

ساتھ، ہی اُنھوں نے یتیموں کی سرپرستی کے جاری منصوبے کا حوالہ دیا جس میں 36یا 45ڈالر ماہانہ کے عوض لوگ ایک یتیم کو اسپانسر کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مجاہد غازی نجی نشتریاتی ادارے،ایشین براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG