رسائی کے لنکس

داعش نے آٹھ مغویوں کے سر قلم کر دیے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی والی تنظیم "سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ وڈیو اصلی معلوم ہوتی ہے۔

شدت پسند گروپ داعش نے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں اس کے جنگجو آٹھ افراد کے سر قلم کر رہے ہیں۔

ان افراد کو شام کے وسطی صوبہ حماہ میں قتل کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔

وڈیو میں دکھایا گیا کہ آٹھ مردوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں اور ان کے ہاتھ پیچھے کمر پر باندھے گئے تھے۔ ان افراد کو بظاہر نو عمر لڑکے ایک کھلی جگہ پر لے کر آتے ہیں اور جنگجوؤں کے حوالے کر دیتے ہیں۔

سیاہ لباس میں ملبوس ایک لڑکا شدت پسندوں کو چاقو تھماتا تھا جس کے بعد مغویوں کے سر قلم کر دیے جاتے ہیں۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی والی تنظیم "سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ وڈیو اصلی معلوم ہوتی ہے۔

وڈیو میں داعش کا ایک شدت پسند مغویوں کو "ناپاک بے مذہب" کہہ کر پکار رہا ہے اور اس کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف فوجی مہم اس گروپ کو مزید مضبوط کرے گی۔

سنی شدت پسند گروپ داعش، اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے شدت پسندوں نے گزشتہ سال عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان کر دیا تھا۔

اس گروپ نے شیعہ آبادی کے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف قتل و غارت شروع کر رکھی تھی اور اس دوران یرغمال بنائے گئے درجنوں افراد کے سر قلم کیے۔

رواں ماہ کے اوائل میں جاری کی گئی ایک وڈیو میں داعش کے شدت پسندوں کو عراقی کرد فورس پیش مرگہ کے تین جنگجووں کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

امریکہ نے داعش کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے رکھا ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں شدت پسندوں کے اہداف پر فضائی کارروائیاں بھی کی ہیں.

XS
SM
MD
LG