رسائی کے لنکس

پالمیرا: داعش نے فتح کے محراب کو ’مسمار کر دیا‘


اگر سیٹیلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر سے ثابت ہو گیا کہ یہ محراب تباہ کر دی گئی ہے تو یہ رواں سال مئی میں اس شہر پر قبضے کے بعد تیسری قدیمی عمارت ہو گی جسے داعش نے نیست و نابود کیا۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے قدیم شہر پالمیرا میں ایک اور تاریخی عمارت کو منہدم کر دیا ہے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے آرچ آف ٹرائمف "فتح کی محراب" کو "تباہ" کر دیا۔

اس اطلاع کے سامنے آنے پر شام میں آثار قدیمہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" کو بتایا کہ "اس شہر سے اب بری خبروں کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ ان کے قبضے میں رہتا ہے تو یہ شہر کی موت ہے۔"

اگر سیٹیلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر سے ثابت ہوگیا کہ یہ محراب تباہ کر دی گئی ہے تو یہ رواں سال مئی میں اس شہر پر قبضے کے بعد تیسری قدیمی عمارت ہو گی جسے داعش نے نیست و نابود کیا۔

دو قدیمی معبد پہلے ہی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

شدت پسند ان قدیمی نوادرات، باقیات اور مجسموں کو اسلام کے خلاف سمجھتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور تاریخ کے شعبے سے وابستہ لوگ تباہی کے ان اقدام کو جنگی جرائم کے تصور کرتے ہیں۔

داعش نے گزشتہ سال شام اور عراق کے مختلف حصوں پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

اس کے شدت پسند اپنے زیر تسلط علاقوں میں شیعہ اور غیر مسلم اقلیتوں کے قتل عام اور ایذا رسانیوں کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں اس شدت پسند گروپ کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG