اسرائیل میں ایک چھوٹی بس اور ٹرین کے درمیان تصادم میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
جنوبی اسرائیل کے علاقے کیریتات گاٹ میں اطلاعات کے مطابق منی بس کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کرتے ہوئے ریل کی پٹری عبور کرنے کی کوشش کی کہ اس دوران تیز رفتار ریل گاڑی بس سے آ ٹکرائی۔
ریل گاڑی کے ڈرائیور نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اُس نے ہنگامی بریک لگائی لیکن بس اتنی نزدیک تھی کہ ریل گاڑی نہ رک سکی۔