رسائی کے لنکس

اسرائیل کی سالانہ فوجی مشقیں


اسرائیل کی سالانہ فوجی مشقیں
اسرائیل کی سالانہ فوجی مشقیں

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ وہ عام شہریوں، فوجیوں اورحکومتی اہل کاروں کو راکٹ اور میزائل حملوں کے امکانی خطرے سے بچانے کے لیے قومی سطح پرشہری دفاع کی مشقیں شروع کررہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اتوارکے روز کہا کہ پانچ روزہ ان مشقوں کے دوران ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور سکولوں کے طالب علم پناہ گاہوں اوردوسری محفوظ جگہوں میں داخل ہونےکی مشق کریں گے۔

اسرائیل مسلسل چوتھے سال یہ مشقیں کررہا ہے۔

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ یہ مشقیں لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کی جانب سے ممکنہ حملوں کی صورت میں بچاؤ کی تدبیریں کرنے کی تیاری کے لیے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامن نتن یاہو نے اتوار کے روز کابینہ کو بتایا کہ یہ مشق معمول کی کارروائی ہے اور اس کا منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا اور یہ کسی خاص خطرے کی وجہ سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل امن، سکون اور سلامتی چاہتا ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ ہم ایسے علاقے میں ہیں جہاں ہمیں راکٹوں اور میزائلوں کا خطرہ رہتا ہے۔

لبنان میں کئی عہدےد ار اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں کہ اسرائیل شہری دفاع کی ان مشقوں کو ایک فوجی حملے کی آڑ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ 2006ء میں چار مہینوں پر محیط ایک جنگ لڑچکے ہیں جس میں 1200 سے زیادہ لبنانی اورتقریباً 160 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس جنگ کے دوران حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغے تھے۔

XS
SM
MD
LG