رسائی کے لنکس

اسرائیل: مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر


مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستی کی تعمیر جاری۔ 20 دسمبر 2012
مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستی کی تعمیر جاری۔ 20 دسمبر 2012

منصوبے میں شامل 930 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوجائے گا جب کہ یروشلم کے جنوب میں واقع فلسطینی شہر بیت اللحم کے قریب تقریباً تین سو اپارٹمنٹس کو بعد میں تعمیر کیا جائے گا۔

اسرائیلی عہدے داروں نے یروشلم کے مضافات میں واقع اس علاقے میں جو 1967 کی جنگ سے پہلے اسرائیلی حدود سے باہر تھا، 12 سو سے زیادہ نئے اپارٹمنٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی ’یروشلم بلڈنگ کمیٹی ‘نے اس تعمیراتی منصوبے کی حتمی منظوری پیر کے روز دی۔

مذکورہ منصوبے میں شامل 930 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوجائے گا جب کہ یروشلم کے جنوب میں واقع فلسطینی شہر بیت اللحم کے قریب تقریباً تین سو اپارٹمنٹس کو بعد میں تعمیر کیا جائے گا۔

یہ تازہ اقدام یروشلم کے ان علاقوں میں تقریباً 5300 نئے اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے کا حصہ ہے جس کی منظوری گذشتہ ہفتے اسرائیلی عہدےد اروں نے دی تھی۔

نئے یونٹس 1967 کی جنگ سے قبل کی اس سرحد کے باہر بنائے جارہے ہیں جسے ’گرین لائن‘ کہاجاتا ہے۔

امریکہ کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان اسرائیل کے حالیہ توسیعی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد روکنے کی اپیلیں کرچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے بین الاقوامی مخالفت کی پروا نہ کرتے ہوئے یروشلم کے مشرقی مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیاں بنانے کا ارادہ کرلیا ہے۔
XS
SM
MD
LG