رسائی کے لنکس

اسرائیلی سرحد پر حملے میں چار افراد ہلاک


جھڑپ میں زخمی ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
جھڑپ میں زخمی ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے مصر سے متصل سرحد پر دہشت گردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے مصر سے متصل سرحد پر دہشت گردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ صحرائے سینا کے علاقے میں مصر کی جانب سے اسرائیل میں داخل ہونے والے دو مبینہ شدت پسندوں کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا جب کہ ان کے تیسرے ساتھی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حر حریف نامی سرحدی علاقے میں جمعے کو ہونے والی اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے سرحد پار کرنے کے بعد ان اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جو اسرائیل اور مصر کی سرحد پر باڑ لگانے والے مزدوروں کی حفاظت پر مامور تھے۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ 2011ء میں مصر کے صدر حسنی مبارک کی حکومت کےخاتمے کے بعد سے سینا کے علاقے میں اسرائیلی افواج پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ میں مقیم شدت پسند سینا کے علاقے میں حفاظتی انتظامات میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کو اسرائیل پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل ان حملوں کے سدِ باب اور افریقی تارکینِ وطن کے ملک میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے اس علاقے میں مصر کے ساتھ واقع اپنی 230 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG