رسائی کے لنکس

مصر: سینائی میں پولیس اور مسلح افراد میں جھڑپ


سینائی، مصر
سینائی، مصر

اسی علاقے میں اتوار کے روز عسکریت پسندوں نے ایک مہلک حملہ کرکے مصر کے 16 سرحدی محافظوں کو ہلاک کردیا تھا

مصر کی پولیس کا جزیرہ نما سینائی میں مسلح افراد سے مقابلہ ہوا ہے جب کہ اسی علاقے میں ایک روز قبل فوج کے فضائی حملوں میں 20 مشتبہ عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے تھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے کہاہے کہ اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع العرش شہر کے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

فوری طورپر جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

مصر کے صدر محمد مرسی نے بڑے پیمانے پر تنظیم نو کے سلسلے میں بدھ کو شمالی سینائی کے گورنر اور اپنے انٹیلی جنس چیف کو برطرف کردیا تھا۔

فوج نے کہاہے کہ اس نے سینائی کے علاقے میں امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے بدھ کو فوجی کارروائی کی تھی۔

سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد علاقے میں لاقانونیت کے واقعات میں اضافہ ہوگیاتھا۔

اسی علاقے میں اتوار کے روز عسکریت پسندوں نے ایک مہلک حملہ کرکے مصر کے 16 سرحدی محافظوں کو ہلاک کردیاتھا۔
XS
SM
MD
LG