رسائی کے لنکس

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، فلسطینی عسکریت پسند ہلاک


خان یونس کے علاقے میں اسرائیل پر راکٹ حملے کی تیاری میں مصروف عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔
خان یونس کے علاقے میں اسرائیل پر راکٹ حملے کی تیاری میں مصروف عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کرکے اُن عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل پر راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ہفتہ کی شب کی گئی کارروائی میں عسکری تنظیم اسلامک جہاد کا ایک رکن ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسرائیلی افواج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے فلسطینی شدت پسندوں پر حملہ کیا۔

تقریباً ایک ہفتے قبل اسلامک جہاد سے منسلک عناصر نے اسرائیل پر لگ بھگ 20 راکٹ داغے تھے جس سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ان کارروائیوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر متعدد فضائی حملے کرکے عسکری تنظیم کے نو ارکان کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG