رسائی کے لنکس

اسرائیلی سرحد عبور کرنے پر مسلح شخص ہلاک


اسرائیلی سرحد عبور کرنے پر مسلح شخص ہلاک
اسرائیلی سرحد عبور کرنے پر مسلح شخص ہلاک

اسرائیلی فورسز نے مصر کے جزیرہ نما سینائی کی سرحد کے راستے ملک میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے والے ایک مسلح شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ رات کے دوران گشت پر مامور سپاہیوں نے اسرائیل داخل ہونے والے مسلح افراد کے ایک گروہ کا راستہ روکا۔

فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ اسرائیلی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ باقی افراد واپس مصر بھاگ گئے۔

اسرائیل کا کہناہے کہ حالیہ مہینوں میں سرحدی واقعات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مصر میں حالیہ انقلاب کے بعد لاقانونیت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث عسکریت پسندوں کو سینائی کے راستے اسرائیل میں داخل ہو کر دوبارہ حملوں کا موقع مل گیا ہے۔

اسرائیل مصر کے ساتھ لگنے والے اپنے 230 کلومیٹر لمبی سرحد پر سیکیورٹی باڑ لگارہاہے تاکہ عسکریت پسندوں اور افریقی تارکین وطن کو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG