رسائی کے لنکس

مذہبی بے حرمتی کا واقعہ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: نتن یاہو


مذہبی بے حرمتی کا واقعہ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: نتن یاہو
مذہبی بے حرمتی کا واقعہ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: نتن یاہو

اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ یہودیوں کے مقدس تہوار’ یوم کپور‘ کے موقعے پر عربوں کی املاک کو پہنچنےوالے نقصان کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کو قابو میں لایا جائے۔

اسرائیل کے راہنماوٴں نے ہفتے کے روز یوم کپور کے موقعے پر مسلمانوں اور عیسا ئیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی سخت مذمت کی ہے ـ یوم کپور the Day of Atonementیہودیوں کا مقدس ترین تہوار ہے ـ

اِس روز کم از کم پانچ قبروں کے کتبے توڑ دیے گیے جب کہ تقریباً 20 پر سپرے سے ہیبریو زبان میں نعرے درج کیے گیے تھے، جِن میں عربوں کی ہلاکت اور اُنھیں خریدلینے سے متعلق کلمات درج تھے ـ یہ نعرے اکثر غرب اُردن میں یہودی آبادکار اور اُن کے حمایتی استعمال کرتے ہیں ـ قبروں کی بے حرمتی کا یہ واقعہ تل ابیب کے قریب ساحلی شہر یافا میں پیش آیا، جہاں یہودی اور عرب دونوں آباد ہیں ـ

یروشلم میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا کہ اِس قسم کا عمل ناقابل ِ برداشت ہے، خاص طور پر اگر اِس میں کسی کے مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا جائے۔ اُن کے بقول، ’ اسرائیل ایک روادار ملک ہے اور وہ مذہبی آزادی اور پُرامن طور پر مل جل کر رہنےنے پر یقین رکھتا ہے ‘ـ

مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ اِس واقعے کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کر کے اُن کو سزا دی جائے گی ـ

قبروں کی بے حرمتی سے یافا میں غصے کی لہر بھڑک اُٹھی اور ایک یہودی عبادت گاہ میں ایک آتشیں بم پھینکا گیا ـ
اِس کے علاوہ، درجنوں عربوں اور یہودیوں نے مشترکہ طور پر اِس واقعے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا ـ ایک اسرائیلی عرب عبد ابو شکاد نے ، جو یافا کے نوجوانوں کی تحریک کے ایک کارکن ہیں ، کے الفاظ میں:’ ہم یافا کے لوگ یہ سب کچھ نہیں ہونے دیں گے ـ ہم فسطایت پسندوں کو اپنے علاقے میں آ کر قبروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ ـ

قبروں کی بے حرمتی کا یہ تازہ واقعہ ہے جِس کے لئے قدامت پسند یہودی جنگجوؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ـ اِس سے پہلے، غرب اردن میں کئی مسجدوں کےنذرِ آتش کیے جانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں ـ گزشتہ ہفتے، یہ توڑ پھوڑ اسرائیل کے اندر تک پھیل گئی، جب اسرائیلی عربوں کے ایک گاوٴں میں ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی ـ
پولیں نے اِس حملے کے شبے میں یہودی مدرسے کے ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے غربِ اردن کے شدت پسند یہودی آبادکاروں سے روابط تھے ـ تاہم، غرب ِاردن میں کی جانے والی غارت گری پر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ـ

حقوقِ انسانی کے لئے کام کرنے والے اسرائیلی اور عرب گروہ اسرائیل پر دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہیں، کیونکہ اسرائیل کے اندر عرب مخالف واقعات کے خلاف تو اُس نے کارروائی کی ہے، لیکن مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے واقعات سے صرفِ نظر کر رہا ہے ـ

XS
SM
MD
LG