رسائی کے لنکس

اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی کم کرنے پرتیار: ٹونی بلیئر


2012年12月16日,人们在一处临时纪念龛凭吊小学枪击案遇难者,一名小孩手指着蜡烛。
2012年12月16日,人们在一处临时纪念龛凭吊小学枪击案遇难者,一名小孩手指着蜡烛。

یورپی یونین نےاسرائیل سےمطالبہ کیاہےکہ غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کی جائے اورغزہ جانے والےبحری قافلے پرہونے والے مہلک حملے کے معاملےپر کی جانے والی تحقیقات میں قابلِ اعتماد بین الاقوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

کی جانے والی تحقیقات میں دو بیرونی مبصروں کو شامل کرنے کے بین الاقوامی مطالبےکے پیشِ نظر، گذشتہ ماہ کےحملے کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیلی کابینہ نے پیر کو ایک‘ آزاد پبلک کمیشن’ تشکیل دینے کی منظوری دی۔

یہ بات ابھی واضح نہیں کہ آیا یورپی یونین کے ارکان کےنزدیک نیا کمیشن اُن کے مطالبے پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

پیر کو لگزمبرگ میں ہونے والے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعدمشرقِ وسطیٰ کےلیے ایلچی ٹونی بلیئر نے کہا کہ اسرائیل نے اصولی طور پر غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ ماہ غزہ جانے والے بحری بیڑے پر حملے کے بعدسےاسرائیل کی یہودی ریاست شدید بین الاقوامی دباؤ کا شکار ہے۔ اس حملے میں نو ترک باشندے ، جن میں دہری شہریت والا ایک امریکی شہری بھی شامل تھا، ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG