رسائی کے لنکس

حماس راہنما کے قتل کے معاملے پر یورپی یونین کے وزرا کا اجلاس


حماس راہنما کے قتل میں جعلی یورپی پاسپورٹوں کے معاملے پر یورپی یونین کے وزرا اجلاس کررہے ہیں

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے دبئی میں حماس کے ایک کمانڈر کے مشتبہ قاتلوں کی جانب سے جعلی یورپی پارسپورٹوں کے استعمال کی سختی سے مذمت کی ہے۔

برسلز میں پیر کے روز وزرا کے جاری کردہ ایک بیان میں ان جعلی کریڈ کارڈوں کے استعمال کی بھی مذمت کی گئی جو یورپی یونین کے شہریوں کی شناخت کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔

وزرا نے اسرائیل کا براہ راست ذکر نہیں کیا۔ دبئی پولیس نے اسرائیل کی جاسوسی کے ادارے موساد پر اس قتل کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔

دبئی کے ایک ہوٹل میں گذشتہ ماہ محمود المبحوح کی ہلاکت کے گیارہ مشتبہ افراد کے پاس برطانیہ ، آئرلینڈ ، جرمنی اور فرانس کے جعلی پاسپورٹ تھے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایوگڈور لبر مین(Avigdor Lieberman) نے کہا ہے کہ اس ہلاکت میں اسرائیل کے ملوث ہونے پر یقین کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے ۔

توقع ہے کہ لبر مین پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کریں گے۔

حماس نے کہا ہے کہ مبحوح نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے لیے ہتھیار خریدے تھے۔

اسرائیل کہہ چکاہے کہ حماس کا کمانڈر 1989ء میں دواسرائیلی فوجیوں کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث تھا۔

XS
SM
MD
LG