رسائی کے لنکس

logo-print

اسرائیل: کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر مغربی کنارے کی سرحد بند


اسرائیل نے کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر مغربی کنارے کی سرحد بند اور یروشلم کے پرانے شہر کے گرد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے فوج کو جمعرات کو نصف شب سے ہفتے کی نصف شب تک ، 48 گھنٹوں کے لیے مغربی کنارے کی سرحد کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے 50 سال سے کم عمر افراد کو جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الاقصیٰ جانے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ فلسطینی نوجوان نماز جمعہ کے بعدگڑبڑ پیدا کرسکتے ہیں۔

جامع الاقصیٰ ایک ایسے مقام پر واقع ہے جو مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے متبرک ہے ۔ پچھلے جمعے کو وہاں اسرائیلی سپاہیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

اس ہفتے اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم میں نئی آبادیوں کی تعمیر کے منصوبوں کے اعلان کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس علاقے کو فلسطینی اپنے مستقبل کے دارالحکومت کے طورپر دیکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG