رسائی کے لنکس

اسرائیل نے غرب اردن سے “غیر قانونی” رہائشیوں کے انخلا کا حکم جاری کر دیا


اسرائیل نے اپنی فوج کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ جسے بھی دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیر قانونی خیال کریں، خواہ وہ فلسطینی ہو یا کوئی اور، اسے ملک بدر کر دیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حکم کو اتوار کے روز اپنی ویب سائیٹ پر لگایا ہے۔ اس پر اسرائیل میں حقوق انسانی کے دس گروپوں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے دس ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی کو بے گھر کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی کسی منصوبے سے انکار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جو ملک بدری منگل سے شروع ہو رہی ہے اس کا مقصد یہ ہے فوج کے ماہرین قانون اس عمل کی صحیح نگرانی کر سکیں۔

غرب اردن میں فلسطینی حکام نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG