رسائی کے لنکس

اسرائیل: شمالی کوریا، شام اور ایران پر بدی کا محور ہونے کا الزام


اسرائیل کے وزیر خارجہ لیبر مین
اسرائیل کے وزیر خارجہ لیبر مین

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا پر شام اور ایران کے ساتھ برائی کا ایک ایسا محور قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس سے دنیا بھر کو ایک خطرہ لاحق ہے۔

بدھ کے روز جاپان کے ایک دورے کے دوران وزیر خارجہ ایوگ ڈور لیبر مین کہا ہے ایران اور شام کے میزائلوں کے پروگراموں کو پیانگ یانگ کی جانب سے نمایاں طورپر مدد مل رہی ہے۔

لیبر مین نے ٹوکیو میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان تینوں ملکوں کے درمیان تعاون اقتصادی ترقی کے لیے نہیں بلکہ ہتھیار بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں صرف اسرائیل کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔

لیبر مین نے شمالی کوریا پر حماس اور حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کاالزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بنکاک میں ایک طیارے سے پکڑی جانے والی ہتھیاروں کی ایک کھیپ دراصل مشرق وسطیٰ کے دہشت گرد گروپوں کے لیے لے جائی جارہی تھی۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ پروز کی دستاویزات میں اس کھیپ کی منزل میں ایران کا نام د رج تھا جو ماضی میں حماس اور حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG