رسائی کے لنکس

 اسرائیل کی غزہ ٹیکس فنڈز ناروے کے پاس رکھنے کے منصوبے کی منظوری


اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ۔فائل فوٹو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ۔فائل فوٹو

اسرائیل کی کابینہ نے حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے لیے مختص منجمد ٹیکس فنڈز فلسطینی اتھارٹی کو ٹرانسفر کرنے کے بجائے ناروے کے پاس رکھنے کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ یہ بات فلسطینی اتھارٹی کے عہدے داروں نے اتوار کے روز بتائی۔

امن کے اس عبوری معاہدے کے تحت ,جو 1990 میں طے پایا تھا، اسرائیل کی مالیاتی وزارت فلسطینیوں کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کر کے اسے ہر ماہ مغرب کی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرتی ہے ,جو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں محدود خود اختیار حکومت چلاتی ہے ۔

لیکن اسرائیل کے اس مطالبے سمیت کہ فنڈزحماس تک نہیں پہنچنے چاہئیں،ان انتظامات پر مسلسل اختلافات جاری رہے ہیں۔ حماس کو اسرائیل، امریکہ اور کچھ یورپی ملک ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔

حماس نے مغرب کی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی سے غزہ کا کنٹرول 2007 میں ایک مختصر خانہ جنگی اور اسرائیل کی جانب سے وہاں سے آباد کاروں اور ملٹری فورسز کے انخلا کے دو سال بعد چھینا تھا۔

حماس کے کنٹرول سنبھالنے کے باوجود ، غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے پبلک سیکٹر کے بہت سے ملازمین نے اپنی ملازمتیں جاری رکھیں اور منتقل کیے گئے ٹیکس محصولات سے انہیں ادائیگی جاری رہی ۔

اسرائیل ، سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند تحریک کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد حملے کے بعد اب غزہ کے ساتھ جنگ کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ٹیکس فنڈز پر کابینہ کے فیصلے کی ناروے اور امریکہ نے حمایت کی، جو اس بات کا ایک ضامن ہو گا یہ لائحہ عمل برقرار رہے گا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ رقم یا اس کی کسی بھی مساوی چیز کو اسرائیلی وزیر اعظم کی منظوری کے سوا کسی بھی صورت متقل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے کسی تیسرے فریق کے توسط سے منتقل کیا جائے گا ۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن، پی ایل او نے اتوار کے روز کہا کہ وہ پوری رقم چاہتی ہے اور ایسی کوئی شرائط قبول نہیں کرے گی جو اسے اپنے اسٹاف کو، بشمول اس کے جو غزہ میں ہیں ،ادائیگی سے روک دیں ۔

پی ایل او کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حسین الشیخ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ، ہم اسرائیل کی جانب سے اپنے مالیاتی حقوق کی کسی بھی کٹوتی یا اسرائیل کی مسلط کردہ کسی بھی ایسی شرط کو مسترد کرتے ہیں جو فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کو ادائیگی سے روک دے ۔

اسرائیل کے مالیاتی امور کے وزیر بیزا لیل اسموٹرچ نے، جو آباد کاری کی حامی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ ہیں، تصدیق کی کہ اس انتظام کے تحت فنڈز ناروے کے پاس رکھے جائیں گے۔

اسمورٹچ نے، جو ایک عرصے سے فلسطینی اتھارٹی کو فنڈز منتقل کرنے کے خلاف رہے ہیں کہا کہ،“غزہ کو ایک شیکل(اسرائیلی کرنسی) بھی نہیں جائے گا۔”

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG