رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات کا آغاز


فلسطینیوں کے مذاکرات اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات سرکاری طورپر شروع ہوچکے ہیں۔

صائب ارکات نے یہ اعلان مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جارچ مچل اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ایک ملاقات کے بعد اتوار کے روز کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ بالواسطہ مذاکرات جلد ہی براہ راست مذاکرات کی شکل اختیار کرلیں گے۔ مسٹر مچل حالیہ دنوں میں مسٹر نتن یا ہو سے یروشلم میں ملاقات کرچکے ہیں۔


فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) نے ہفتے کے روزاسرائیل کےساتھ امریکی ثالثی میں بالواسطہ امن مذاکرات کے آغاز کی منظوری دی تھی جو 18 ماہ کے تعطل کے بعد بحال ہوئے ہیں۔

صدر محمود عباس امریکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی پہلے ہی توثیق کرچکے ہیں اور انہیں عرب لیگ کی جانب سے اس منصوبے کی حمایت مل چکی ہے۔

اس منصوبے کے تحت مسٹر مچل چار ماہ کے ایک عرصے کے دوران رملہ میں مسٹر عباس اور یروشلم میں مسٹر نتن یاہو کے درمیان سفارکارانہ آمدورفت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG