رسائی کے لنکس

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی مزدور ہلاک


مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کی طرف جانے والا راستہ
مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کی طرف جانے والا راستہ

ستمبر میں مشرقی یروشلم میں اُس وقت پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے جب ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نےاحتجاج کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلا ک کردیا تھا۔ اسرائیل نے اُردن کے ساتھ 1967ء میں ہونے والی جنگ میں مغربی کنارے سے جڑے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے اُس فلسطینی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کردیا جسے مغربی کنارے سے مشرقی یروشلم میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والا شخص فلسطینیوں کے اُس گروپ میں شامل تھا جو اتوار کو سرحد عبور کر کے مشرقی یروشلم میں داخل ہوا تھا۔ فلسطینی مزدور کی ہلاکت کے واقعہ کی تفصیلات غیر واضح ہیں۔

اسرائیلی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزدور پر گولی اُس وقت چلائی گئی جب اُس نےایک پولیس افسر سے بندوق چھیننے کی کوشش کی۔ لیکن ایک اسرائیلی اخبار Haaretz نے پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی مزدور کی ہلاکت غلطی سے گولی چلنے کے باعث ہوئی۔

ستمبر میں مشرقی یروشلم میں اُس وقت پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے جب ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نےاحتجاج کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلا ک کردیا تھا۔

اسرائیل نے اُردن کے ساتھ 1967ء میں ہونے والی جنگ میں مغربی کنارے سے جڑے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG