رسائی کے لنکس

اسرائیل نے یروشلم اور مغربی کنارے پر سے پابندیاں اٹھا دیں


اسرائیل نے مغربی کنارے اور مسجدِ اقصیٰ میں داخلے پرفلسطینیوں پر عائد پابندیاں اٹھا دی ہیں۔ گذشتہ ہفتے سیکیورٹی کے خدشات کے پیشِ نظر ان مقامات میں داخلے پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

حکام نے بدھ کے روز مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ اس مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں نقل و حرکت پر عائد پابندی بھی ہٹا لی گئی۔

کل یروشلم بھر میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی سیکیورٹی پر فلسطینیوں کی طرف سے پتھراؤ کی وجہ سے اب بھی ہزاروں پولیس اہل کار چوکس رہیں گے۔

فلسطینی پیر کے روز اسرائیل کی طرف سے مسجدِ اقصیٰ کے قریب ایک سناگاگ کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر برہم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسرائیل کی طرف سے گذشتہ ہفتے مشرقی یروشلم میں نئی یہودی آبادی بسانے کے اعلان پر بھی مشتعل ہیں۔

XS
SM
MD
LG