رسائی کے لنکس

بحری بیڑے پر حملے میں فوج نے غلطیاں کیں:اسرائیلی انکوائری کمیٹی


غزہ کے لئے امداد لے جانے والے بحری بیڑے میں شامل ترکی کا ایک جہاز
غزہ کے لئے امداد لے جانے والے بحری بیڑے میں شامل ترکی کا ایک جہاز

اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مئی میں غزہ کے لئے امداد لے جانے والے بحری بیڑے پر آپریشن کی تیاری اور اس کے عملدرآمد میں اسرائیلی فوج نے کچھ سنجیدہ نوعیت کی غلطیاں کیں تھیں ۔

اسرائیلی فوجی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مئی میں غزہ کے لئے امداد لے جانے والے بحری بیڑے پرحملے کی تیاری اور اس کے عملدرآمد میں اسرائیلی فوج نے کچھ سنجیدہ نوعیت کی غلطیاں کیں تھیں ۔

فلسطینی علاقے پرلگائی گئی تین سال پرانی اسرائیلی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری بیڑہ جب امدادی سامان لے کر علاقے کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں پہنچا تو اسرائیلی فوج نے اسے روکنے کے لئے کمانڈو آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ان کشتیوں پر سوار نو فلسطینی حمایتی ہلاک ہوگئے جن میں ایک امریکی بھی شامل تھا۔

اس واقعہ کے بعد سےغزہ پر سے پابندیاں اٹھانے کے لئے اسرائیلی پر بین الاقوامی سطع پر دباؤ میں اضافہ ہوا ۔

اسرائیل فوج کی طرف سے کی جانے والے انکوائری سے معلوم ہوا کہ فوج نےحملےکی تیاری میں کسی ممکنہ مزاحمت کے بارے میں مناسب اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے کمانڈوز نے اپنے دفاع کے لئے اس وقت فائرنگ کی جب کشتی پر سوار مسافروں نے ان پر حملہ کیا۔

ایک سول کمیٹی الگ سے اس واقعہ کی تحقیق کر رہی ہے۔ اسرائیل نے ترکی اور کچھ عرب ممالک کی طرف سے اس واقعہ کی بین الاقوامی انکوائری کا مطالبہ رد کر دیا ہے تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG