رسائی کے لنکس

logo-print

اسرائیلی فوج نے دو فلسطنیوں کو ہلاک کردیا


اسرائیلی فوج نے دو فلسطنیوں کو ہلاک کردیا

فوج نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوجی طیارے اور ٹینکوں نے سرحدی باڑ کے قریب عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ اس کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں دو فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوجی طیارے اور ٹینکوں نے سرحدی باڑ کے قریب عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی۔

بتایا گیا ہے کہ بعدازاں فوجیوں نے علاقے سے دو مسلح افراد کی نعشیں بازیافت کرلیں۔

فوج نے ان کی شناخت ایک اسلامی جہادی تنظیم کے ارکان کے طور پر کی۔

ابھی تک کسی فلسطینی عسکریت تنظیم نے اس واقعہ کی مذمت نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG