رسائی کے لنکس

اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کی اگلے ہفتے واشنگن میں ملاقات


I
I

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات دوبارہ آغاز کی کوشش کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے ایک نمائندے اگلے ہفتے امریکہ جارہے ہیں۔

اسرائیلی عہدے داروں نے ہفتے کے روز کہا کہ Yitzhak Molcho واشنگٹن میں فلسطینی نمائندے سے ملاقات کریں گے۔

دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات ستمبر میں اس وقت معطل ہوگئے تھے جب اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد عارضی پابندی کی توسیع سے انکار کردیا تھا۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت سے مذاکرات میں نہیں آئیں گے جب تک اسرائیل اس سرزمین پر عمارتوں کی تعمیر بند نہیں کرتا جسے وہ اپنے مستقبل کی ریاست کے طورپر دیکھتے ہیں۔

ہفتے ہی کی ایک اورخبر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کہاہے کہ انہوں نےمغربی کنارے کی ایک پڑتالی چوکی پر پائپ بم لے جانے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کرہلاک کردیا ۔

اسرائیلی فوج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی باشندہ ایک ٹیکسی میں سوار ہوکر چوکی پر پہنچا۔ پھر اس نے ٹیکسی سے باہر نکل دھماکہ خیز مواد کے ساتھ چوکی کی طرف بھاگتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

گولی مارنے کا یہ واقعہ اسی پڑتالی چوکی پر ہوا جہاں پچھلے اتوار اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو ہلاک کردیاتھا جو مبینہ طورپر رکنے کا حکم نظر انداز کرتے ہوئے ایک بوتل کے ساتھ فوجیوں کے قریب جانے کی کوشش کررہاتھا۔

XS
SM
MD
LG