رسائی کے لنکس

جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات جاری


عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی اور فلسطینی مزاکرات کار 72 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے تنازع کو حل کرنے کی آخری کوشش کے لیے ایک بار پھر قاہرہ میں ملاقات کررہے ہیں۔

عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے غزہ سے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے 8 جون سے شروع ہونی والی فوجی کاروائی سے تقریباً 2000 لو گ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔

حماس کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کی جائے جبکہ اسرائیل چاہتا ہے کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے۔

مصر کی کوششوں سے کی جانے والی اسی طرح کی تین روزہ عارضی جنگ بندی گزشتہ ہفتہ ختم ہونے کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی تھی اور حماس نے راکٹ حملے شروع کر دیے جبکہ اسرائیل نے فضائی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

بدھ کو فریقین کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے فلسطینی سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ بات چیت کا عمل جاری ہے اور فلسطینی وفد مصر کے مصالحت کاروں سے مزید ملاقاتیں کرے گا۔

XS
SM
MD
LG