رسائی کے لنکس

اسرائیل: متنازع مشرقی یروشلم میں چار یہودی رہائشی عمارات کی منظوری



اسرائیلی عہدے داروں نے متنازع مشرقی یروشلم میں چار رہائشی عمارات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس سے فلسطینیوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یروشلم کی ایک میونسپل کمیٹی نے منگل کے روز اس پراجیکٹ کی منظوری دی۔ کمیٹی نے اولیوز پہاڑ پر ایک یہودی ادارے کے بالکل قریب 24 اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے کہا ہے جس سے وہاں ایک نئی یہودی مضافاتی آبادی قائم ہو جائے گی۔

اسرائیل نے 1967 ءمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران مشرقی یروشلم پر قبضہ کرکے اسے اپنا حصہ بنا لیا تھا جسے بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔ یہودی ریاست کا دعویٰ ہے کہ پورا یروشلم اس کا دارالحکومت ہے اور وہ مشرقی سیکٹر میں تعمیرات کو آباد کاری کی سر گرمی نہیں قرار دیتا۔

XS
SM
MD
LG