رسائی کے لنکس

اسرائیل: فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ


مغربی کنارے میں پیر کے روز فلسطینی مقبوضہ علاقے میں واقع دو مقدس مقامات کی مرمت اور تزئین کے اسرائیلی منصوبوں پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ متصادم ہوئے ۔

پیر کے روز قصبے الخلیل میں تقریباً سو فلسطینی نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا ۔ جنہوں نے جواب میں آنسو گیس استعمال کی۔

یہ جھڑپیں اس کے ایک روزبعد ہوئیں جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے میں ان دو زیارات کو، جنہیں یہودی مقدس سمجھتے ہیں، قومی ورثے کے مقامات کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔

ان میں سے ایک مقام الخلیل میں واقع الحرم الابراہیمی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام دفن ہیں۔ جب کہ دوسرا مقام بیت الحم کے قریب مقبرہ راحیل ہے۔

فلسطینی ان علاقوں کو اپنی مستقبل کی ریاست کا حصہ قرار دیتے ہیں اور وہ وہاں پر اسرائیل کی کسی بھی قسم کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG