رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کی نئی لہر


مغربی کنارے کے شہر ارئیل میں ایک واقعے میں ایک فلسطینی نے  دو اسرائیلی سیکورٹی گارڈ پر چھریوں سےحملہ کیا اور فائرنگ سے ہلاک ہونے سے پہلے دونوں کو چھریاں گھونپ کر زخمی کر دیا

چھریوں سے حملہ کرنے اور اسرائیلی فوجیوں سے تصادم کے دوران فائرنگ سے 7 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد مغربی کنارا تشدد کی نئی لہر کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

مغربی کنارے کےشہر، ارئیل میں ایک واقعہ میں ایک فلسطینی نے دو اسرائیلی سیکورٹی پر مامور محافظوں پر چھریوں سےحملہ کیا؛ اور فائرنگ سے ہلاک ہونے سے پہلے دونوں کو چھریاں گھونپ کر زخمی کر دیا۔

واقعہ کے فوری بعد، ایک اور فلسطینی نوجوان نے الخلیل ٹاؤن کے قریب اسرائیلی فورس پر اسکرو ڈرائیور سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ ایک اور فلسطینی نوجوان کو ایک اسرائیلی سپاہی پر گاڑی چڑھانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے پانچویں فلسطینی کو گرفتار کرکے لے جاتے ہوئے مغربی کنارے میں قلندیہ کے قریب ہلاک کیا۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران احتجاجی مظاہرین کے درمیان سےان پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں اسے ہلاک کیا گیا۔ مظاہرین سپاہیوں پر پتھراؤ اور پیڑول بم برسا رہے تھے۔

حالیہ مہینوں میں تشدد کی لہر دوبارہ شروع ہونے کی وجہ فلسطنیوں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر حملے اور اسرائیل دفاعی اقدامات بتائے جاتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے چھریاں گھونپنے کی مہم، فائرنگ اور کار چڑھانے کے نتیجے میں اب تک ایک امریکی سمیت 19 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فورسز اور مسلح شہریوں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 120 فلسطنی ہلاک ہوئے جن میں سے اکثر حکام کے مطابق حملہ آور تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ دیگر ہلاکتیں فلسطینی اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے دوران ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG