رسائی کے لنکس

نیتن یاہو کا 'دشمنوں' کو انتباہ


نیا میزائل دفاعی نظام فعال کرنے کی افتتاحی تقریب
نیا میزائل دفاعی نظام فعال کرنے کی افتتاحی تقریب

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ملک کے دشمنوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یہودی ریاست کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔

یہ بات اںھوں نے اتوار کو امریکہ کے ساتھ مشترکہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

نیتن یاہو نے یہ کہہ کر متنبہ کیا کہ ملک کا دفاع "سب سے زیادہ اہمیت" رکھتا ہے اور"جو کوئی بھی ہم ہر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا، جو ہمارے وجود کو دھمکی دیتے ہیں وہ خود کو انتہائی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔"

ڈیوڈز سلنگ نامی یہ میزائل دفاعی نظام ایران کے حمایت یافتہ لبنان کے حزب اللہ عسکریت پسندوں کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نصب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار کو ہونے والی تقریب میں اس نظام کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

اس نئے نظام کی شمولیت سے اسرائیل کا کثیر الجہت دفاعی نظام مکمل ہو گیا ہے جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے والا نظام "ایرو" اور "آئرن ڈوم" بھی شامل ہیں۔

ایرو نظام سے خاص طور پر ایران کی طرف اسرائیل کو لاحق خطرے پر نظر رکھنا ہے جب کہ آئرن ڈوم غزہ سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو تباہ کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG