رسائی کے لنکس

اسرائیل کی فلسطینیوں کو ’تھری جی‘ موبائل نیٹ ورک کی فراہمی کی تجویز


ماضی میں اسرائیل نے فلسطینیوں سے کہا تھا کہ ان کے لیے ’تھری جی‘ فریکوینسی دستیاب نہیں اور وہ اسرائیلی کمپنیوں کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو ایک منصوبہ تجویز کیا ہے جس سے مقبوضہ مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے لیے ’تھری جی‘ موبائل نیٹ ورک کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اسرائیلی وزارت مواصلات کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اس موضوع پر اصولی فیصلہ کیا گیا جس پر عمل اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب فلسطین اسرائیل کی شرائط کو پورا کرے گا۔ انہوں نے شرائط پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ابھی تک ٹو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی فلسطینی موبائل کمپنیاں پالٹیل اور وطنیہ سوشل میڈیا کے موبائل فون پر بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے اپنے صارفین کو تھری جی ٹیکنالوجی کی پیشکش کرنا چاہتی ہیں۔

عبوری امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو مغربی کنارے کے لیے ریڈیو فریکوینسی مختص کرنے کے معاملے پر فیصلے کا اخیتار حاصل ہے، جہاں فلسطینی اتھارٹی محدود اختیارات رکھنے والی حکومت قائم ہے۔

ماضی میں اسرائیل نے فلسطینیوں سے کہا تھا کہ ان کے لیے تھری جی فریکوینسی دستیاب نہیں اور وہ اسرائیلی کمپنیوں کے ذریعے ان تک رسائی کر سکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اب ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ معاہدے کا ’’ارادہ کر لیا ہے۔‘‘

فلسطینی وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن نے نئے منصوبے کو ’’غیر معمولی پیش رفت‘‘ کہا ہے۔

’’پچھلی میٹنگ میں ہمارے مطالبات کے مطابق کچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں اور کچھ ترامیم کی گئی ہیں جن کا مطالعہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے مطالبات پورے کر سکیں۔‘‘

اسرائیل کی وزارت مواصلات نے اس ہفتے کئی فور جی فریکوینسیاں اسرائیلی موبائل کمپنیوں کو الاٹ کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG