رسائی کے لنکس

مغربی کنارے پر یہودی بستیوں میں توسیع کی منظوری

مغربی کنارے پر واقع یہودی بستیاں۔ (فائل فوٹو)
مغربی کنارے پر واقع یہودی بستیاں۔ (فائل فوٹو)

فلسطینیوں نے اس خبر پر اپنے رد عمل میں اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امن معاہدے کو ’غرق‘ اور یہودی بستیوں کی  تعمیرات پر بین الاقوامی مخالفت کو چیلنج  کر رپا ہے۔

اسرائیل کے وزیر أعظم بنجمن نتن یاہو نے منگل کے روز مغربی کنارے میں توسیع منصوبے کے تحت 2500 نئے مکان بنانے کی منظوری دی۔

زیادہ تر نئے مکان ان علاقوں میں بنائے جائیں گے جہاں پہلے سے ہی آبادکار رہ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لائبر مین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ضرورت کے پیش نظر رملہ اور دوسرے علاقوں کی نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ٹوئیٹر پیغام میں وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم نئے مکان بنا رہے ہیں اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

فلسطینیوں نے اس خبر پر اپنے رد عمل میں اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امن معاہدے کو ’غرق‘ اور یہودی بستیوں کی تعمیرات پر بین الاقوامی مخالفت کو چیلنج کر رپا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل أبو ردنیہ نے دوسرے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی یہودیوں بستیوں کے منصوبوں کے خلاف حقیقی اور سنجیدہ ردعمل کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کریں۔

XS
SM
MD
LG