رسائی کے لنکس

یہودی بستیوں کی تعمیر پر بندش کے لیے نئی امریکی تجاویز


اسرائیلی حکومت ، نئی یہودی بستیوں کی تعمیر پر جزوی پابندی عائد کرنے کی ترغیبات پر مبنی امریکی تجاویز پر غور کررہی ہے۔ ان تجاویز کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تعطل میں پڑے ہوئے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

امریکی منصوبے میں مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر پر تین ماہ کی پابندی شامل ہے مگر اس کا مشرقی یروشلم پراطلاق نہیں ہوگا جہاں اسرائیلی حکومت نے پچھلے ہفتے 1300 نئے اپارٹمنٹس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اسرائیلی حکومت قدامت پسند اسرائیلی جماعتوں اور فلسطینی راہنماؤں کی جانب سے سخت تنقید کے باوجوداس پابندی کی منظوری دے دے گی۔

فلسطینی مذاکرات کا صائب ارکات نے پیر کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ فلسطینی یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل براہ راست مذاکرات شروع کرنے سے پہلے مشرقی یروشلم سمیت اپنی تعمیراتی سرگرمیاں روک دے۔

جب کہ اسرائیلی حکومت میں شامل دائیں بازو کےکچھ ارکان نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی منظوری سےیہ پیغام ملے گا کہ حکومت امریکی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اس منصوبے کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق ، توقع ہے کہ امریکہ اسرائیل کو 20 جدید جیٹ فائٹر طیارے فروخت کرے گااور اقوام متحدہ یا کسی بین الاقوامی فورم پر کسی ممکنہ اسرائیل مخالف قرارداد کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔

XS
SM
MD
LG