رسائی کے لنکس

ہمارے مقدس مقامات کی حفاظت کی جانی چاہئیے: نتن یاہو


یہ جگہیں ہمارے اس دھرتی کے ساتھ تعلق کی علامت ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل نے کہا ہے ان کے منصوبے میں غرب اردن کے مقبوضہ علاقے کے فلسطینی حصے میں اسرائیلیوں کے دو مقدس مقابر کی درست یابی شامل ہوگی۔

مسٹر نتن یاہو نے کہا ہے کہ دونوں عبادت گاہوں کی حفاظت کی جانی چاہیئے کیونکہ وہ اسرائیل کے اس دھرتی کے ساتھ تعلق کی علامت ہیں۔

ادھر فلسطینی اس جگہ کو مستقبل کا وطن قرار دیتے ہیں اس لئے ان کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر اسرائیل کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئیے۔ ایک اسرائیلی ترجمان نے اس منصوبے کو خطرناک قرار دیا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی فوجوں نے قوم پرستوں کو روکنے کی کوشش کی مگردرجنوں کی تعداد میں وہ لوگ فلسطینیوں کے گڑھ اریحا کی قدیم صومعہ میں داخل ہوگئے جسے جنگ جوؤں نے نذر ِ آتش کیا تھا۔


XS
SM
MD
LG