رسائی کے لنکس

اسرائیل کا خلاء میں موجودگی بڑھانے پرغور


اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو

اسرائیلی حکومت جلد ایک ایسے منصوبے کی منظوری دینے والی ہے جس کا مقصد خلا میں اسرائیل کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جمعہ کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو ممکنہ طور پر اس منصوبے کی منظوری دے دینگے جس کا مقصد ملک میں تیار کردہ خلائی پلیٹ فارمز کی دیگر ممالک کو فروخت کے حجم کو سالانہ آٹھ ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

اخبار کے مطابق کئی سالہ منصوبے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے خلائی تحقیق و ترقی کے بجٹ میں اضافہ اور چھوٹے سیٹلائیٹس کی تیاری کو ہدف بنانے جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے اسپیس ڈویژن کے سربراہ کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیل مناسب پلاننگ اور اقدامات کے ذریعے 250 ارب ڈالر سالانہ کی بین الاقوامی خلائی مارکیٹ میں پانچ فیصد حصہ حاصل کرسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس وقت کئی ممالک اور دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں سے خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی غرض سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

XS
SM
MD
LG