رسائی کے لنکس

حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، اسرائیلی سپریم کورٹ


اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حکومت کی اس درخواست پر اعتراض کیا ہے کہ مغربی کنارے کے مضافاتی علاقے میں ایک غیر قانونی عمارت کو گرائے جانے کے حکم کی تعمیل کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

ایسوسی ایٹڈ پریش کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ تسلیم کرلینے کے بعد کہ اس نے ایک فلسطینی کی پرائیویٹ زمین پر بلااجازت پانچ عمارتیں تعمیر کی تھیں، یکم مئی تک انہیں گرانے پر رضامندی ظاہرکردی تھی۔

بعد ازاں اس نے عدالت میں یہ درخواست دائر کرنے کے بعد عمارتیں گرانے کا منصوبہ ملتوی کردیاتھا کہ وہ اس مقدمے کو دوبارہ کھولنا چاہتی ہے۔

حکومت پر آبادکاروں کی طرف یہ شدید دباؤ ہے، جن کا یہ کہناہے کہ تعمیرات قانونی تقاضوں کے مطابق ہیں۔

وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کا حکمران اتحاد آبادکاروں سے ہمدردی رکھتا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج نے اتوار کی ایک روز سماعت کے دوران یہ رائے دی کہ جب ریاست کوئی وعدہ کرتی ہے تو ہم اس وعدے کے پورا نہ کیے جانے کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

عدالت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ حکومت کی درخوست پر فیصلہ کب سنائے گی۔

XS
SM
MD
LG