رسائی کے لنکس

logo-print

تل ابیب میں ترک سفارت خانے پر فائرنگ


تل ابیب میں ترک سفارت خانے پر فائرنگ

اسرائیلی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ منگل کو تل ابیب میں ترک سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک شخص کو گولی ماردی گئی جوممکنہ طور پر زخمی حالت میں ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ شخص فلسطینی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ مسلح ہے۔

اسرائیلی میڈیا نےخبر دی ہے کہ ترک سکیورٹی اہل کاروں نے جائے حادثہ پر پہنچنے والےطبی کارکنوں کوسفارت خانے کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ اسرائیلی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی نشانے بازوں نےاُس شخص کو سفارت خانے کی کھڑکی کے پاس دیکھ کر اُس پر گولیاں چلائیں۔

متضاد خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو یرغمالیوں کو سفارت خانے کے اندر لے جایا گیا ہے۔

مئی میں غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی چھاپے کے نتیجے میں ترکی کے نو سرگرم کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل اور ترکی کے مابین تناؤ شدت اختیار کر تا رہا ہے۔



XS
SM
MD
LG