رسائی کے لنکس

اسرائیل امریکی لڑاکا جہاز خریدے گا


حکومتِ اسرائیل نے امریکی ساختہ F-35 اسٹیلتھ فائیٹر جیٹ خریدنے کے منصوبے کی سرکاری طور پر منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہونے کہا کہ جدید نوعیت کے ہوائی جہاز خریدنااسرائیل کی فوج کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ایک وزارتی کمیٹی نے، جس کی سربراہی مسٹر نتن یاہو اور اسرائلی وزیرِ دفاع ایہود بارک کررہے تھے، خریداری سے متعلق حتمی فیصلہ دیاہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اسرائیل تقریباً 20جنگی طیارے خریدے گا جِن کی لاگت تین ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

امریکہ ان طیاروں کی ترسیل 2015ء سے شروع کرے گا۔

XS
SM
MD
LG