رسائی کے لنکس

مغربی کنارہ بند کرنے پر فلسطینیوں کا مظاہرہ


فلسطینی مظاہرین
فلسطینی مظاہرین

اسرائیلی فوجوں نے مغربی کنارے کو بند کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں کی ہیں۔

فلسطینی خواتین کے ایک گروہ نے ہفتے کے روز مغربی کنارے اور یروشلم کے درمیان قلندیہ نامی گزرگاہ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ سرحدی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

کچھ فلسطینی نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور آتشی گولے پھینکے۔ پولیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

یروشلم میں کچھ اور فلسطینیوں نے الاقصیٰ مسجد کے قریب پولیس ناکے کو توڑ کر گزرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی تھی۔ حالیہ دنوں میں مسجد کے آس پاس مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کو جمعرات کی رات سے لے کر ہفتے کی رات تک 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس کا مقصد مزید شورش کو دبانا تھا۔

XS
SM
MD
LG