رسائی کے لنکس

اسرائیل: مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے سفر پر پابندیوں میں نرمی کا امکان


اسرائیل: مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے سفر پر پابندیوں میں نرمی کا امکان
اسرائیل: مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے سفر پر پابندیوں میں نرمی کا امکان

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینیوں کے سفر پر عائد پابندیاں نرم کرنے کاارادہ رکھتاہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں سڑکوں پر سے 60 رکاوٹیں ہٹا دے گی اور سرحد عبور کرنے کا کم ازکم ایک اور راستہ کھول دے گی۔

رکاوٹیں ہٹائے جانے کا یہ عمل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایک اچھی ساکھ بنانے کا اظہار ہوسکتا ہے۔ پچھلے ہفتے اسرائیلی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو اچھے تاثر کا ایک پیکیج دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

یہ منصوبہ امریکی ایلچی جارج مچل کی جانب سے دونوں فریقوں کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ سمیٹنے کے وقت سامنے آیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق پیر کے روز مسٹر نتن یاہو نے معاشی امن قبول کرنے کے لیے فلسطینیوں پر زور دیا ۔ اپنی جماعت میں ایک تقریر کے دوران وزیر اعظم نے فلسطینیوں کی جانب سے مغربی کنارے کی یہودی آبادیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم پر نکتہ چینی کی۔



XS
SM
MD
LG