رسائی کے لنکس

اسرائیل: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، عالمی ماہرین حیفہ پہنچ گئے


اسرائیل: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، عالمی ماہرین حیفہ پہنچ گئے
اسرائیل: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، عالمی ماہرین حیفہ پہنچ گئے

اسرائیلی شہر حیفہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ مزید پھیل گئی ہے جس پر قابو پانے کے لئے عالمی ماہرین اسرائیل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ آگ سے بچاوٴ کی خاطر ہزاروں شہریوں نے اپنے مکانات خالی کردیے ہیں۔

آگ تقریباً چار ہزار ہیکٹر اراضی پر پھیلے ہوئے جنگلات میں لگی ہے جسے اسرائیلی کی تاریخ کی سب سے خوفناک آگ قرار دیاجارہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق جمعہ کو بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً سو فائر فائٹرز حیفہ پہنچے جبکہ شام اور یونان کے ماہرین کی ٹیمیں بھی اسرائیل پہنچ چکی ہیں۔ علاوہ ازیں برطانیہ، قبرص، مصر، اسپین اور ترکی کے فائرفائٹرز بھی آگ بجھانے کے جدیدترین آلات کے ساتھ اسرائیلی حکام کے شانہ بشانہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصرف ہیں۔

اسرائیل کے پولیس ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں ایک اور لاش ملی ہے جس کے بعد آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں سے زیادہ تر افراد نوعمر اور جیل میں گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آگ کے سبب جیل میں موجود قیدیوں کو گزشتہ روز بسوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک بس جنگلات کی آگ میں گھر گئی جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ رات اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگلات کا فضائی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا خوفناک واقعہ اسرائیل کی تاریخ میں اب تک پیش نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG