رسائی کے لنکس

اسرائیل: حیفہ میں شدید آتش زدگی، ہزاروں لوگ شہر چھوڑ گئے


حیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہے اور خشک و تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس کی وجہ سے مقامی لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اسرائیل کے شہر حیفہ میں گزشتہ تین روز سے لگی آگ کے سبب ہزاروں افراد شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اس آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔

روس اور یونان سمیت کئی ممالک نے اس آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے اسرائیل میں اپنی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

اس آگ لگنے کی کوئی واضح وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی البتہ حیفہ میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ آگ اُس وقت لگی جب ایک شخص نے سلگتا ہوا سیگریٹ اس مقام کے قریب پھینکا جہاں تیل موجود تھا۔

حیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہے اور خشک و تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس کی وجہ سے مقامی لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اس آتشزدگی سے کسی شخص کو کوئی بڑا زخم تو نہیں آیا البتہ دھوئیں میں سانس لینے کی وجہ سے درجنوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک غیر معمولی اقدام کے طور پر اسرائیل نے سینکڑوں ’ریزرو فوجیوں‘ کو طلب کر لیا ہے تاکہ وہ آگ بجھانے والے عملے ساتھ مل کر کام کریں۔

XS
SM
MD
LG