رسائی کے لنکس

اسرائیل کی غزہ میں فضائی کارروائیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس ایسی سرنگیں بنا رہی ہے جو غزہ سے اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکیں جو اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر کے بقول ان فضائی حملوں کی وجہ بھی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کی رات غزہ میں چار مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل دن کو بھی غزہ میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’’رات کو اسرائیلی فورسز پر جاری حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔‘‘

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ حماس نے بدھ کو اسرائیل میں مارٹر گولے برسائے۔

ابھی کسی گروپ نے مارٹر گولے برسانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ان میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے مگر حماس اور جہاد اسلامی دونوں نے الگ الگ بیانات میں اسرائیلی فورسز کو سرحدوں پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس ایسی سرنگیں بنا رہی ہے جو غزہ سے اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکیں جو اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر کے بقول ان فضائی حملوں کی وجہ بھی ہیں۔

رات کو کی جانے والی فضائی کارروائیوں کے بعد ایک بیان میں پیٹر لرنر نے کہا کہ ’’حماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنا اور انہیں تباہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یہ ناقابل قبول خطرہ ہے۔‘‘

فلسطین میں تشدد میں اضافہ اس جنگ بندی کا امتحان ہو گا جو 2014 کے موسم گرما میں غزہ میں 50 روزہ جنگ کے بعد سے نافذ ہے۔

XS
SM
MD
LG