رسائی کے لنکس

logo-print

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی ہلاک


مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی ہلاک

فلسطین میں حکام نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے ایک مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیر کو قلندیہ کیمپ میں ہونے والی جھڑپ جس میں نوجوانوں کی طرف سے فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، کے بعد فوجیوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے کیمپ میں گرفتاری کی غرض سے چھاپہ مارا جس کے دوران یہ لڑائی شروع ہوئی اور اس میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG